تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:0

توہین عدالت کیس: ملک ریاض پر فردجرم آج عائد کی جائیگی

آج نیوز - ملک ریاض توہین عدالت کیس میں فرد جرم آج عائد کی جائے گی، ملک ریاض نے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔ انٹرا کورٹ اپیل ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی، انٹرا کورٹ اپیل توہین عدالت کے نئے قانون دوہزار بارہ کے تحت دائر کی گئی ہے۔ انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت عظمٰی سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جمعہ کو ملک ریاض کیخلاف فرد جرم عائد کئے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو استغاثہ مقرر کیا تھا۔ اٹارنی جنرل کی غیر موجودگی میں ڈپٹی اٹارنی جنرل استغاثہ کے فرائض انجام دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.