تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:0

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری چیلنج،اشیاق احمد کا استعفیٰ مسترد

جیو نیوز - اسلام آباد…نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم آفس نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے عہدے سے اشتیاق احمد خان کا استعفی منظور نہیں کیا ہے۔ فخرالدین جی ابراہیم کے چیف الیکشن کمشنر عہدے پر تقرر کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک فری لانس صحافی شاہد اورکزئی نے درخواست دائر کی ہے، اس میں کہاگیاہے کہ عمر رسیدہ اور سابق صوبائی گورنر ہونے کی وجہ سے فخرالدین جی ابراہیم کا تقرر درست نہیں ہے، درخواست میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر حالیہ تقرر کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے، ادھر ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ وزیراعظم نے سیکریٹری الیکشن کمیشن عہدہ سے مستعفی اشتیاق احمد کا استعفی منظور نہیں کیا ہے، یہ استعفی گزشتوں مہینوں میں دیاگیا تھا، وزیراعظم آفس نے اشتیاق احمد کو سیکریٹری عہدہ پر کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.