16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:32
آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی
آج نیوز - آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، سبی، ژوب، قلات ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی و وسطی پنجاب، خیبر پختونخواہ، بارکھان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش جھنگ میں چھیالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ چونتیس، پاراچنار اٹھارہ، ملتان سولہ، بالاکوٹ آٹھ، اوکاڑہ سات، بہاولنگر چھ، کاکول، بارکھان چار، مری، بھکر، سبی تین جبکہ چکوال میں دو ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، ڈی جی خان، ملتان ، بہاولپور، سبی ژوب، قلات، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں سینتالیس ڈگری سنٹی گریڈ رہا، جبکہ کوئٹہ اڑتیس، اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان چھتیس، کراچی، مظفرآباد چونتیس، گلگت، فیصل آباد بتیس جبکہ مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تئیس ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔