تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:32

اکبر بگٹی کیس میں جام یوسف کی عبوری ضمانت منظور

جیو نیوز - کوئٹہ…بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی جام محمد یوسف کی نواب اکبر بگٹی کیس میں عبوری ضماعت کی درخواست منظورکرلی۔ سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس غلام مصطفی مینگل اور جسٹس نور محمد مسکانزئی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، اس موقع پر عدالت نے جام محمد یوسف کے وکیل کو دس ، دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اس سے قبل جام یوسف کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نواب اکبر بگٹی کے خلاف ہونے والا آپریشن ملٹری آپریشن تھا اور یہ اس وقت کے چیف ایگزیکٹیو پرویز مشرف کے کہنے پر کیاگیا تھا اور ایسے ثبوت نہیں ہے کہ ان کے موکل جام یوسف اس آپریشن میں شامل تھے، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ غیر قانونی حکومت تھی، انہوں نے استعفی کیوں نہیں دیا، اس موقع پر عدالت عدالیہ نے جام محمد یوسف سے استفسار کیا کہ کیا وہ بالکل بے بس تھے اور کیا ان کے پاس اختیارات نہیں تھے، انہوں نے نواب اکبر بگٹی کی واقعہ کے بعد استعفی کیوں نہیں دیا، اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ انہیں آپریشن کا علم نہ ہوا، اور اگر یہ غیر قانونی آپریشن تھا تو انہوں نے اس پر احتجاج کیوں نہ کیا،اگر احتجاج کیا تو اس کے ثبوت کہاں ہیں؟عدلیہ نے یہ بھی استفسار کیا کہ وہ 2009سے عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئے، آپ نے جان بوجھ کر ایساکیوں کیا؟ جس پر ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایک کالعدم تنظیم بی ایل اے نے دھمکی دی تھی کہ وہ جام یوسف کو کہیں بھی قتل کردیں گے، اس پر عدالت نے کہا کہ یہ بی ایل اے کیا ہے اور کیا انہوں نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، اس موقع پر عدالت عالیہ نے پراسکیوٹرجنرل اور نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی کو اگلی سماعت کے لئے نوٹسز جاری کردئے بعد میں کیس کی سماعت تین ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.