تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:5

فخرالدین جی ابراہیم کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری چیلنج

آج نیوز - جسٹس فخر الدین جی ابراہیم ریٹائرڈ کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری، جبکہ ان کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ فخرالدین جی ابراہم کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کا نوٹیفیکیشن وزارت قانون کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جبکہ اشتیاق احمد خان کو سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ نئے چیف الیکشن کمشنر متوقع طور پر بیس جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تاہم اس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چند ایک روز میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب فخر الدین جی ابراہم کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فخرالدین جی ابراہیم بطور گورنر سندھ فرائض انجام دے چکے ہیں لہذا آئین ان کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے درخواست میں نئے چیف الیکشن کمشنر کی عمر پر بھی اعتراض اٹھایا ہے اور کہا ہے فخر الدین جی ابراہم کی عمر اسی سال سے زائد ہو چکی ہے ، آئین میں اتنے عمر رسیدہ شخص کی اہم عہدے پر تعیناتی کی گنجائش نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.