تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:5

آرمی چیف مذاکرات کیلئے امریکا جائیں گے، نرگس سیٹھی

جیو نیوز - اسلام آباد… امریکا سے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، واشنگٹن جائیں گے، نیٹو روٹ پر وزارت دفاع ، دو ایم اوایوز کو طے کرے گی اوروزارت کی طرف سے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم بھی تجویز کی جارہی ہیں ۔ قائم قام سیکریٹری دفاع نرگس سیٹھی نے پارلیمنٹ ہاوٴس ، اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں کہاکہ نیٹو سپلائی روٹ پر امریکا سے 2 ایم او یوز طے کئے جائیں گے، ان پر پاکستان کی طرف سے دست خط کی اتھارٹی وزارت دفاع ہوگی، انہوں نے بتایاکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے جنرل اشفاق کیانی ، امریکا جائیں گے اس دورے کی حتمی تاریخ طے ہونا باقی ہے، انہوں نے بتایاکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے تاکہ پکڑے جانے والے دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید موثر بنایا جاسکے، نرگس سیٹھی نے بتایاکہ امریکا سے اتحادی سپورٹ فنڈ کے 1 ارب 10 کروڑ ڈالرز بھی مل جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.