16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:5
عمران خان، افضل سندھ کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر آمادہ
جیو نیوز - لاہور… پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی چودھری افضل سندھو نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں افضل سندھو نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے گفتگو کی۔ ادھر تحریک انصاف کے ترجمان شفقت محمود کے مطابق عمران خان نے افضل سندھوکو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پ پی رکن قومی اسمبلی افضل سندھو تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان لاہور میں کریں گے۔ شفقت محمود کے مطابق افضل سندھو پیپلز پارٹی کے اہم رکن اور متعدد مرتبہ منتخب ہوچکے ہیں۔