16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:5
بنوں تھانے پر حملہ،4دہشتگرد ہلاک، اہلکاروں سمیت مشتبہ افراد گرفتار
جیو نیوز - بنوں… بنوں تھانے پر حملہ کرنے والے شدت پسندنے خودکو دھماکے اڑادیاایک آپریشن میں ماراگیا،چارپولیس اہلکار اورایک شہری کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیاگیا۔خیبرپختونخواہ کا ضلع بنوں ایک بار پھر صبح ساڑھے نوبجے نشانہ بنا جہاں پرانے شہرکی تنگ گلیوں میں واقع تھاناپراناسٹی پر حملہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی بنوں نثاراحمد تنولی نے میڈیا کو بتایا کہ برقع پوش حملہ آوراپنے ساتھی کے ہمراہ تھانے کی عمارت میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی۔اس موقع پرتین اہلکاروں کو بھی یرغمال بنالیاگیا۔پولیس کی مدد کے لئے فوج کے دستے بھی پہنچ گئے۔ پولیس اہلکار اورفوجی جوان پوزیشن سنبھال ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے جس کے بعد بنوں شہر دھماکوں اورفائرنگ کی آوازوں سے گونجتارہا۔ بازاربنداورگلیاں سنسنان ہوگئیں اور شہر میں کرفیو نافذ کردیاگیا۔ ڈی آئی جی بنوں نے تصدیق کی کہ ایک حملہ آورنے خودکو دھماکے سے اڑادیا جبکہ ساتھی آپریشن کے دوران فائرنگ سے ماراگیا۔دھماکے سے عمارت اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عسکری ذرائع نے بھی تصدیق کی حملہ آوربرقع پہن کر تھانے میں داخل ہوا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل کرلیاگیاہے اورصورتحال اب قابو میں ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے چارپولیس اہلکاراورایک شہری کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیاہے اورنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔ یاد رہے کہ بنوں میں چند ہفتوں قبل بھی شدت پسندوں نے سینٹرل جیل پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو آزادکرالیاتھا۔