تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:21

خوبرو اداکارہ کترینہ کیف 28 سال کی ہو گئیں

آج نیوز - بالی ووڈ کی چکنی چمیلی اٹھائیس برس کی ہوگئیں۔ دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہاہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی اس حسین ترین اداکارہ کی ایک دنیا مداح ہے۔ سولہ جولائی انیس سو چوراسی کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی اس خوبرو اداکارہ کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ ایک دن دنیا کو اپنے ساتھ ناچنے پر مجبور کردے گی۔ برطانیہ میں ماڈلنگ کرنے والی کترینہ کیف نے دو ہزار تین میں فلم بوم سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اور فلم بینوں کی توجہ حاصل کی۔ دو ہزار پانچ کی ہٹ فلم سرکار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ نمستے لندن، ویلکم، پارٹنر، ریس اور سنگھ از کنگ جیسی فلموں نے کترینہ کے اعتماد، کامیابی اور شہرت میں اضافہ کیا۔ شیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی جیسے گانوں پر عمدہ پرفارمنس نے فلم بینون کو ان کا دیوانہ کردیا۔ فلم راج نیتی اور نیو یارک میں کترینہ نے ثابت کیا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ بھی ہیں۔ آج کترینہ کیف اپنی اٹھائیسویں سالگرہ منارہی ہیں۔ دنیا بھر میں موجود مداح انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.