تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:53

آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان

آج نیوز - آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ پاکستان کے خلاف یو اے ای میں ہونے والی سیریز میں مائیکل کلارک ون ڈے ٹیم جبکہ جارج بیلے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے گلین میکس ویل کو سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بیٹسمین کیلم فرگوسن کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ جبکہ کیمرون وائٹ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ دورہ انگلینڈ میں ٹیم کا حصہ نہ ہونے والے مائیکل ہسی دونوں فارمیٹس میں شامل ہیں۔ آسٹریلوی سلیکٹرز نے آل راؤنڈر شین واٹسن اور بین ہیلفن ہاس کو ریسٹ دیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اٹھائیس اگست کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پانچ ستمبر کو ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.