تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:10

شبیر اقبال نے جشن آزادی گالف چیمپیئن شپ جیت لی

آج نیوز - اسلام آباد کے شبیر اقبال نے دوسو پندرہ اسکور کے ساتھ جشن آزادی گالف چیمپیئن شپ جیت لی۔ ڈیفنس گالف کلب کراچی میں ہونے والے چارروزہ مقابلوں میں اسلام آباد کے شبیر اقبال نے عمدہ کاکاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل پانے نام کیا۔ وہ پروفیشنل کیٹگری میں دوسوپندرہ اسکورکے ساتھ سب سے آگے رہے۔ اورایک لاکھ تیس ہزار روپے کے حقدار قرار پائے۔ اسلام آباد ہی کے محمد طارق دوسرے اورلاہورکے مطلوب احمد تیسرے نمبرپرآئے۔ سینیئرزمیں کراچی گالف کلب کے غنی خان چیمپیئن بنے۔ لیڈیزمیں سمیرہ درانی بازی لے گئیَں۔ ویٹرنزمیں کیپٹن منتظررضوی نے ٹائٹل جیتا۔ مہمان خصوصی میجرجنرل شوکت اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.