16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:9
اے این ایف والے منشیات کے بڑے ڈانز کو کچھ نہیں کہتے،سپریم کورٹ
جیو نیوز - اسلام آباد… سپریم کورٹ کے جسٹس جوادایس خواجہ نے ریمارکس میں کہاہے کہ اے این ایف کو اتنی زیادہ سہولیات ہونے کے باوجود ملک میں منشیات پھیلتی جارہی ہیں، اس فورس والے منشیات کے بڑے ڈانز کو کچھ نہیں کہتے، منشیات کے ایک مقدمہ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم فہیم بابر کی بریت کے خلاف اے این ایف کے مقدمہ کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، بنچ کے رکن جسٹس جوادخواجہ نے کہاکہ اے این ایف والوں کی سہولیات میں ملنے والی گاڑیوں جیسی تو ہم ججز کے پاس بھی نہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ الزام کو ثابت استغاثہ نے کرنا ہوتاہے،ایسا نہ تو ملزم رہا ہونے پر الزام عدالت پر آجاتا ہے،اے این ایف والے منشیات کے بڑے ڈانز کو کچھ نہیں کہتے، بعد میں عدالت نے مقدمہ کو لاہور کورٹ واپس بھجواتے ہوئے اس پر 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔