تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:26

انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

آج نیوز - انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز کے لئے تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ انیس جولائی سے اوول میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ نے سیریز کے لئے بیٹسمین روی بوپارہ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ ٹیم میں پانچ فاسٹ بالرز گراہم انینیز، اسٹیون فن، ٹم بریسنن، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ شامل ہیں۔ سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت اینڈریو اسٹراس کریں گے۔ آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے نمبر پر آگئی تھی لیکن انگلینڈ کے خلاف کامیابی کی صورت میں پروٹیز سائیڈ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آجائے گی، ڈرا کی صورت میں انگلش ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.