تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:26

کراچی، 3مقتول نوجوانوں کی تدفین کے موقع پر ہنگامہ

جیو نیوز - کراچی… کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں گزشتہ رات نامعلو افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے تین نوجوانوں کی تدفین کے موقع پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کی اور دھرنا دیا۔ ماڈل کالونی میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین نوجوانوں کو قتل کر دیا جن کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں کی گئی۔ تدفین کے موقع پر مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی اور گاڑوں پر پتھراوٴ کر کے ان کے شیشے توڑ دیے۔ مشتعل افراد نے ماڈل کالونی ، ملیر کینٹ اور ایئرپورٹ جانے والی روڈ ٹریفک کے لیے بلاک کر دی۔ کئی گھنٹے کی ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس اور رینجرز کی قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.