تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:44

سرینا ولیمز نے اسٹین فورڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

آج نیوز - ومبلڈن چیمپئین امریکہ کی سرینا ولیمز نے اسٹین فورڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ امریکہ کی سرینا ولیمز نے بغیر کوئی سیٹ ڈراپ کئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ امریکی کھلاڑی نے حتمی معرکے میں ہم وطن کوکو ویندویگے کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ عالمی نمبر چار سرینا کو پہلے سیٹ میں کچھ مزاحمت کرنا پڑی تاہم انہوں نے سات پانچ سے فتح سمیٹ کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں سرینا نے روایتی کھیل پیش کیا اور چھ تین سے فتح سمیٹ کر کیرئیر کا تینتالیسواں ٹائٹل جیت لیا۔ سرینا کی گزشتہ انتیس میچز میں سے یہ اٹھائیسویں فتح ہے۔ امریکی کھلاڑی نے چند روز قبل لندن میں والا سال کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ بھی جیتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.