16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:44
گوجرانوالہ: اغوا ہونیوالے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش مل گئی
جیو نیوز - گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں ایک روز قبل اغوا ہونیوالے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش خالی پلاٹ سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں کھیالی بائی پاس سے 5 سالہ ابوبکر کو ایک روز قبل شام 4 بجے گھرکے باہر سے کھیلتے ہوے اغوا کیا گیا تھا۔ جس کی بوری بند لاش آج ایک خالی پلاٹ سے مل گئی ہے۔ اغواء کے بعد قتل کئے گئے 5 سالہ ابوبکر کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق بچے کو گلے میں رسی ڈال کر ہلاک کیا گیا ہے۔