16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:0
ٹور ڈی فرانس: چودھواں مرحلہ لوئس سانچز کے نام
آج نیوز - ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چودہواں مرحلہ اسپین کے لوئس سانچز نے جیت لیا۔ برطانیہ کے بریڈلے وگنز کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔ لائیموکس سے فوئکس تک ریس کا چودہواں مرحلہ ایک سو اکیانوے کلو میٹر پر محیط تھا۔ جس میں رائڈرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپین کے لوئس سانچز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ فاصلہ چار گھنٹہ پچاس منٹ اور انتیس سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔ سلواکیہ کے پیٹر سیگان دوسرے نمبر پر رہے۔ پندرہویں نمبر پر آنے کے باوجود برطانیہ کے بریڈلے وگنز ریس لیڈ کی یلو جرسی برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔