16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:0
موت کی سزاعمر قید میں بدلنے کی ممکنہ قانون سازی کیخلاف درخواست
جیو نیوز - اسلام آباد… توہین عدالت کیخلاف نئے قانون میں اعلیٰ شخصیات کو استثنیٰ دینے اور ملک میں سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی ممکنہ قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔محمود اختر نقوی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ توہین عدالت کے ایکٹ مجریہ 2012ء میں صدر،وزیراعظم، گورنرز،وزراء اعلیٰ اور وزراء کو دیاگیا استثنیٰ آئین کیخلاف ہے۔ درخواست گزار نے مزید پٹیشنز بھی دائر کی ہیں ، ان میں ڈاکٹرعاصم اور فواد حسین کی وزیراعظم کے مشیر اور معاون مقرر کرنے کے خلاف اور رحمان ملک کے استعفی سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کرانے لئے درخواست کی گئی ہے، درخواست گزار وکیل نے ملک میں سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی ممکنہ قانون سازی کے خلاف بھی آئینی پٹیشن دائر کی ہے۔