16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:16
مصر: مظاہرین نے ہلیری کلنٹن کی گاڑی پر ٹماٹروں کی بارش کردی
آج نیوز - مصر کے شہر اسکندریہ میں امریکا مخالف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ہلیری کلنٹن کی گاڑی پر ٹماٹروں کی بارش کردی۔ مظاہرین نے اسکندریہ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے اسلام مخالف نعرے لگائے اور امریکا کی جانب سے اخوان المسلمون کی حمایت پر احتجاج کیا۔ اس دوران انھوں نے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی گاڑی پر ٹماٹر اور خالی بوتلیں پھینکیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مصر میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔