16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:33
اسرائیل: حکومت مخالف مظاہرہ، شخص نے خود کو آگ لگالی
آج نیوز - اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران ایک شخص نے احتجاجاً خود کو آگ لگالی۔ تل ابیب میں دشوار طرز زندگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں روزگار اور بہتر زندگی فراہم کی جائے۔ اس دوران ایک بے روزگار شخص نے حکومت کے خلاف احتجاجاً خود کو آگ لگالی۔ جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مڈل کلاس اسرائیلیوں کے لئے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔