تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:6

پنجاب: پانچ رینجز میں سی این جی اسٹیشنز 3 دن کیلئے بند

آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب کے پانچ ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز تین دن کے لئے بند کر دیئے گئے۔ سوئی ناردرن گیس کے لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور کے پندرہ سو سے زائد سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ وار شیڈول کے مطابق تین روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ان ریجنز میں گیس کی سپلائی جمعرات کی صبح چھ بجے بحال کی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر ٹرانسپورٹرز مسافروں سے منہ مانگے کرائے وصول کر رہے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سیکم ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو منزل پر پہنچنے کے لئے شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.