تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:22

کپاس کے کاشتکاروں کو براہ راست ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت

آج نیوز - ایف بی آرنے کپاس کے کاشتکاروں کو مقامی ٹیکسٹائل ملز کو کپاس کی فروخت پر براہ راست ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ تاکہ وہ مطلوبہ ریفنڈ کلیم کرسکیں۔ چیف کمشنر آر ٹی او ملتان نورالامین ہوتیانہ نے کپاس کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،، ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا ایف بی آر کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر چئیرمین پاکستان کاٹن گروئر ایسوسی ایشن امان للی قریشی نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملز مالکان نے کاشتکاروں سے کپاس کی خریداری کے وقت ایک فیصد کے حساب سے کٹوتی کی۔ تاہم پچپن ارب روپے مالیت کی یہ رقم اب تک قومی خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹال ملز مالکان سے رقم کی وصولی کیلئے مئوثراقدامات کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.