16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:38
ایفی ڈرین کوٹہ کیس: علی موسیٰ گیلانی کی حفاظتی ضمانت منظور
آج نیوز - لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسٰی گیلانی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین اور دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے علی موسٰی گیلانی کی تیس جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے وفاقی وزیر ٹیکسٹائل مخدوم شہاب الدین وعدہ معاف گواہ سابق ڈی جی ہیلتھ رشید جمعہ اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی تیس جولائی تک توسیع کردی ہے۔