تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:10

معروف پاپ سنگر عینی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

آج نیوز - معروف پاپ سنگر عینی کا نکاح پاکستانی نڑاد دوبئی کے بزنس مین ملک نوریز اعوان سے ہو گیا ہے، رخصتی عید کے بعد ہوگی۔ عینی کے نکاح کی تقریب لاہور کے مقامی کلب میں ہوئی جس میں صرف دونوں طرف سے قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ عینی کے شوہر ملک نوریز اعوان کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور وہ دبئی کے ایک معروف کاروباری گروپ کے مالک ہیں۔ عینی معروف گلوکارہ ہیں ان کے گیت ماہیا کو کافی شہرت حاصل ہوئی۔ رخصتی اور ولیمہ کی تقریب عید کے بعد لاہور میں ہو گی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.