تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:44

بلوچستان میں امن اور توانائی بحران کا خاتمہ ترجیح ہے، وزیراعظم

آج نیوز - وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا طرز سیاست اپنایا،بلوچستان میں امن کی بحالی اور توانائی کے بحران کا خاتمہ اول ترجیح ہے۔ سعودی عرب کے دوروزہ سرکاری دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا طرز سیاست اپنایا ہے۔ جمہوری حکومت کی مفاہمت کی پالیسی کے نتیجے میں محض ایک سوپینتیس نشستیں لے کر پانچ کامیاب بجٹ پیش کیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں امن کی بحالی اورتوانائی کے بحران کا خاتمہ اول ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ملکی سیاست میں حصہ لینے کے حق کیلئے سرگرم ہیں۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد ان کی خواہش تھی کی پہلا دورہ سعودی عرب کا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کویادرکھا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تعلقات کی جڑیں گہری اورمضبوط ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.