تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:1

اکبر بگٹی قتل کیس: جام یوسف کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

آج نیوز - بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام یوسف کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس غلام مصطفٰے مینگل پر مشتمل دورکنی بنچ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں صوبائی حکومت اور مقدمے کے مدعی نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیس لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں پر ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دیا۔ دوران سماعت جام یوسف نے موقف اختیار کیا کہ نواب اکبر بگٹی کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے سے وہ لاعلم تھے اور آپریشن کے وقت وہ بلوچستان میں نہیں بلکہ کراچی میں قیام پذیر تھے جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریماکس دیتے ہوئے کہاکہ صوبے کا انتظامی سربراہ ہونے کے ناطے آپ ہر عمل کے ذمہ دار تھے اگر آپ بے بس تھے تو مستعفی کیوں نہ ہوئے اور غیر آئینی اقدامات کو تحفظ کیوں دیا۔ بعد میں سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.