تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:33

ملک ریاض پر توہین عدالت کی فردجرم عائد نہ ہو سکی

آج نیوز - توہین عدالت کیس میں ملک ریاض کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،سپریم کورٹ نے ملک ریاض کی انٹراکورٹ اپیل اور توہین عدالت کے نئے قانون سے متعلق فریقین سے قانونی رائے مانگ لی۔ سپریم کورٹ میں ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر باسط نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ آج فرد جرم لگ جاتی۔ مقدمہ کے درخواست گزار وکلاء نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کا حکم معطل ہونے تک موجودہ کارروائی نہیں رک سکتی۔ جسٹس شاکراللہ جان نے کہا کہ ہم نے یہ قانون پڑھا ہے کہ اپیل دائر ہونے کے ساتھ ہی کارروائی رک جاتی ہے۔ عدالت نے کارروائی کے طریقہ کار پر فریقین کو تیاری کیلئے مہلت دیدی،جبکہ ملک ریاض کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے، مقدمہ کی مزید سماعت اکتیس جولائی کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.