16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:33
ارسلان کیس: نیب نے ملک ریاض کو 19 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا
جیو نیوز - اسلام آباد … نیب نے ارسلان افتخار کیس میں بحریہ ٹاوٴن کے سابق سربراہ ملک ریاض کو 19 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاوٴن کے سابق سربراہ اور ارسلان افتخار کیس کے مرکزی کردار ملک ریاض نے آج نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔