تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:49

ٹرانسپورٹرز نے نیٹو سپلائی کی بحالی روکنے کی دھمکی دے دی

آج نیوز - ٹرانسپورٹرز نے نیٹو سپلائی کی بحالی روکنے کی دھمکی دے دی، قومی ٹرانسپورٹرز کمیٹی کا کہنا ہے گاڑیوں کی مرمت کے اخراجات اور واجبات کی ادائیگی سے پہلے کوئی گاڑی روانہ نہیں ہوگی۔ کراچی میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے پر قومی ٹرانسپورٹرز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹرز کے مختلف کمپنیوں پر لاکھوں روپے واجبات ہیں، جب تک کمپنیز گاڑیوں کی مرمت اور واجبات ادا نہیں کریں گی، اس وقت تک کوئی گاڑی نیٹو سپلائی لے کر روانہ نہیں ہو گی۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کمپنیاں تیس دن کی پیشگی اجرت اور گاڑیوں کی مرمت کیلئے ایک لاکھ روپے فراہم کریں۔ کمیٹی نے نیٹو سپلائی کمپنیوں کو واجبات کیلئے دو روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک نیٹو سپلائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.