16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:23
روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار
آج نیوز - انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، ڈالر چورانوے روپے ساٹھ پیسے پر پہنچ گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں پچیس پیسے کمی ہوئی۔ اور ڈالر چورانوے روپے ساٹھ پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دس پیسے بڑھ کر پچانوے روپے تیس پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے باعث روپیہ دباوٴ شکار ہے۔ اگر ڈالر کی طلب میں مزید اضافہ ہوا ، تو روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں بتیس کروڈ اسی لاکھ ڈالر کمی کمی دیکھی جا چکی ہے۔