تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:21

بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

آج نیوز - فلسطین فاوٴنڈیشن پاکستان نے انتیس جولائی کو اسلام آباد میں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کردیا۔کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فلسطین فانڈیشن کے مرکزی رہنماء مظفرحسین ہاشمی نے بتایا کہ کانفرنس میں فلسطین، لبنان، مصر،لندن ایران سمیت دیگرممالک سے مندوبین شریک ہونگے۔ فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جس کے دوران تشہیری مہم کے ذریعے مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگر کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ یکم رمضان المبارک سے پندرہ رمضان تک کراچی کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کیلئے عطیات جمع کئے جائینگے۔ مظفر ہاشمی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا پہلا جمعہ فلسطینی شہداء سے اظہاریکجہتی کے عنوان سے منایا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.