تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:37

امن کیلئے بھارت سے تعلقات بہتر کررہے ہیں ،صدر زرداری

آج نیوز - صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کررہے ہیں، پاک بھارت تجارتی تعلقات میں حالیہ پیش رفت خطے میں استحکام کے لیے اہم موڑ ہے۔ایوان صدر میں صدر زرداری نے پاک جاپان بزنس راوٴنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے معاشی ترقی ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سری لنکا، کمبوڈیا اور ویتنام میں معاشی ترقی اس حوالے سے واضح مثالیں ہیں۔ صدری آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کررہے ہیں۔ پاک بھارت تجارتی تعلقات میں حالیہ پیش رفت خطے میں استحکام کے لیے اہم موڑ ہے،انھوں نے جاپانی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور منافع کمائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.