تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:9

ن لیگ کے حنیف عباسی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کردیں

آج نیوز - مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اپنے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر لے آئے، کہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں شیخ رشید کو چوہے ماردوا پر مشتمل سنیڈوچ کھلاوٴں گا۔اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اپنے اثاثوں کی تفصیل میڈیا کے سامنے پیش کردی،انہوں نے کہا کہ اگراس کے علاوہ کوئی میرے اثاثوں کی تفصیل لے آتا ہے تو وہ اثاثے اس کے نام کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرکوئی غلط اثاثے ثابت کردے تو میں سیاست چھوڑدونگا۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے ساتھ پچھلے الیکشن کی طرح آئندہ انتخابات میں بھی انکو چوہے مار دوا پرمشتمل سینڈوچ کھلایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.