تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:9

کراچی میں قیام امن کیلئے حکومتی رٹ کو ہر حال میں قائم کرنا ہوگا،ثروت اعجاز

جیو نیوز - کراچی …سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے حکومتی رٹ کو ہر حال میں قائم کرنا ہوگا۔ مرکز اہلسنت پر قصبہ کالونی،اورنگی ٹاوٴن سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملکی معاشی واقتصادی بد حالی کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ حکمران دہشتگردی و کرپشن کے خاتمے کے ساتھ امن وامان کو ہر حال میں ممکن بنائیں اور بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کریں۔ ہم ملک میں امن وامان کا قیام اور دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں،اور اپنے قائدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کے ساتھ انکے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا کوئی صوبہ دہشتگردی سے محفوظ نہیں ہے۔دہشتگردی کا گھیرا تنگ کرنے کیلئے اسٹرٹیجک ،جدید سائنسی اور سیاسی سطح پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.