17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:51
کراچی :فائرنگ ،پانچ افراد گولیوں کا نشانہ بن گئے
آج نیوز - کراچی میں خوف و ہراس کی فضا برقرار، شہر میں شام ہوتے ہی پرتشدد واقعات کا آغازہو جاتا ہے،آج بھی پانچ افراد اندھی گولیوں کا شکار ہو گئے۔سرجانی ٹاوٴن سیکٹردس شاہ بیگ گوٹھ سے ایک نوجوان کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق لاش خان کوچ کے آخری اسٹاپ کے قریب سے ملی۔ نوجوان کو تشدد کے بعد گولی ماری گئی۔ بلدیہ ٹاوٴن ساڑھے پانچ پر نامعلوم افراد نے پینتیس سالہ مبارک عرف لنگڑا نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ عزیزآباد میں ویلڈنگ کی دکان پر حنیف نامی شخص نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کا نشانہ بنا اورزندگی کی بازی ہارگیا۔ منگھوپیر کے علاقے میں فائرنگ سے افنان بلوچ جاں بحق ہوگیا۔ کلری کے علاقے میرمحمد روڈ سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔ دوسری جانب رام سوامی اور اورنگی نمبرپانچ میں بھی نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔