تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 3:24

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز پر رپورٹ

آج نیوز - کہتے ہیں کہ دلوں کی الجھنیں بڑھتی رہیں گی اگر کچھ مشورے باہم نہ ہونگے۔ اگر مسائل پر بات ہوتی رہتی تو دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی الجھنیں ختم ہوتیں اور کم از کم کرکٹ بحال رہتی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دوہزار سات کے بعد بھارت میں ایک روزہ سیریز کھیلے گی۔ قومی ٹیم نے آخری مرتبہ نومبر دوہزار سات میں شعیب ملک کی قیادت میں پانچ ون ڈے کی سیریز کے لئے بھارت کا دورہ کیا جس میں میزبان ٹیم نے تین دو سے فتح سمیٹی۔ اس سے قبل دوہزار پانچ میں ہونے والی سیریز میں پاکستان نے بھارت کو چار دو سے دھول چٹائی تھی۔ ون ڈے میں دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ رواں سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں آمنے سامنے آئیں تھیں جس میں بھارت چھ وکٹوں سے فاتح رہا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک ایک سو اکیس ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جس میں سے انہتر میں پاکستان جبکہ اڑتالیس میں بھارت سرخرو رہا۔ چار میچز بے نتیجہ رہے۔ سیریز کی بات کی جائے تو دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر سترہ سیریز کھیلی گئیں جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ قومی ٹیم نے دس میں فتح کا تاج سجایا جبکہ پانچ میں قسمت کی دیوی بھارت پر مہربان رہی، دو سیریز بے نتیجہ رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.