17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:11
ممبئی حملہ کیس: بھارت جانیوالے کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار
آج نیوز - راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں بھارت جانے والے کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دے دی ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے ممبئی حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کی عدالتی کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ بھارت میں کمیشن کو گواہوں پر جرح کی اجازت نہیں دی گئی، عدالت نے جمعہ کو ملزمان کے وکلاء اور ایف ائی اے پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا،ملزمان کے وکیل خواجہ حارث ایڈووکیٹ کا مئوقف تھا کہ گواہوں پر جرح کے بغیر کمیشن کی کارروائی کی کوئی حیثیت نہیں،عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا اور قرار دیا کہ پاک بھارت رضا مندی سے کمیشن دوبارہ بھارت جا سکتا ہے۔