تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:30

اراضی اسکینڈل: ملک ریاض و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

آج نیوز - راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ نے چودہ سو ایک کنال اراضی سکینڈل میں ملک ریاض اور دیگر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔ راولپنڈی میں اینٹی کرپشن عدالت کے جج ملک امیر حسین نے کیس کی سماعت کی،اور ملک ریاض حسین ان کے بیٹے علی ریاض اور دیگر چار افراد کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے، اس سے قبل ملک ریاض اور دیگر نے مئوقف اختیار کیا تھا کہ ان کا کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے لہٰذا وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو منتقل کردیا تھا، اور اینٹی کرپشن عدالت نے ایج تمام ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دئے ہیں ،فاضل جج نے عدالتی احکامات کی بجا ایوری میں رکاوٹ ڈالنے پر ایس ایس پی اسلام ایباد اور دیگر کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے،کیس کی ایئندہ سماعت تئیس جولائی کو ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.