17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:2
پنجاڑ: بس کھائی میں جا گری، 11 افراد جاں بحق
آج نیوز - کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی بس پنجاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ مسافر بس کہوٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پنجاڑ کے مقام پر کھائی میں جاگری، بس میں پچاس سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے گیارہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے،جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوئے، معمولی زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا جبکہ بیس کے قریب شدید زخمی مسافروں کو راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،ابتدائی طور پر مقامی افراد نے اپنی مدد ایپ کے تحت امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا جبکہ بعد میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کا عملہ بھی موقع پر پہنچا اور اس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔