17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:18
استور: مسافر ویگن دریا میں گرنے سے 9مسافر جاں بحق
آج نیوز - گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مسافر ویگن دریائے پری شنگ میں گرنے سے نومسافر جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر وین کو حودثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔ ویگن ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے پری شنگ میں جاگری۔ حادثے میں نو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد اور پولیس اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال استور منتقل کردیا ہے۔