تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:35

گیاری سیکٹر: ملبے سے نکالے گئے 3 شہداء کی شناخت ہوگئی

آج نیوز - گیاری سیکٹر میں گلیشیائی ملبے سے نکالے گئے مزید تین شہداء کی شناخت ہوگئی۔ سپاہی نفیس علی شاہ اور سپاہی شمشیر خان کا تعلق ضلع غذر کے گاؤں گوپس اور سپاہی شمیم کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے ہے۔ تینوں شہداء کی نماز جنازہ گوما سیکٹر میں ادا کرنے کے بعد لاشیں آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔ گیاری سیکٹر میں گلیشئیر کی زد میں آکر شہید ہونے والے جوانوں کی تلاش کیلئے آپریشن آج سو ویں روز بھی جاری ہے۔ اب تک چھیالس شہداء کے جسد خاکی نکال لیے گئے ہیں۔ ترانوے شہداء کی تلاش جاری ہے۔ سرچ ٹیمیں تین مخصوص مقامات پر نوجوانوں کی پہلی بڑی رہائشگاہ، نان کمیشن آفیسرز میس اور مسجد کے ایریا میں کھدائی کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرم موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپریشن کے دائرہ کو وسعت دی جارہی ہے تاکہ سردیوں سے پہلے تمام شہداء کو نکال لیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.