17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:35
کراچی،اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ،غیر ملکی ڈاکٹر زخمی
جیو نیوز - کراچی… کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ سے غیر ملکی ڈاکٹر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ افتخار لودھی کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈاکٹر سمیت دو افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں گھانا سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر اور اس کا ڈرائیور شامل ہیں۔ افتخار لودھی کے مطابق یہ افراد اقوام متحدہ کے تحت پولیو مہم کے سلسلے میں سپر ہائی وے پر واقع گوٹھ گئے تھے۔ ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے پیٹ میں گولی لگی جبکہ ڈرائیور معمولی زخمی ہواا ،راوٴ انوار کا کہناہے کہ ٹیم پولیس کو اطلاع دیئے بغیر الآصف اسکوائر کے عقب میں افغان بستی گئی تھی ۔ زخمی ڈاکٹر کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔