تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:8

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں کے ناموں پر غور

آج نیوز - قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ہوم سیریز کے لئے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے انتخاب کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں دونوں کپتانوں مصباح الحق، محمد حفیظ اور ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور نے شریک ہو کر سری لنکا کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی ہوم سیریز کے لئے ٹیموں کے انتخاب پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیریز میں انٹیگریٹی کمیٹی سے کلیئر ہونے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو دونوں فارمیٹ جبکہ آل راؤنڈر عبدالرزاق اور اوپنر عمران نذیر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ تیرہ قومی کرکٹرز کی سری لنکن پریمئر لیگ میں شرکت کی بنا پر سیریز کی تیاری کے لئے کیمپ نہیں لگایا جائے گا جبکہ قومی ٹیموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.