تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:25

ورلڈ جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ میں ماجد علی کی دوسری کامیابی

آج نیوز - ورلڈ جونیئر اسنوکرچیمپیئن شپ میں پاکستان کے ماجد علی نے دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ چین کے شہر ووکسی میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان کے ماجد علی نے بیلجیئم کے الوین ڈیپورٹرکو ایک کے مقابلے میں چار فریم سے زیر کیا۔ ماجد شاندار کھیل کا مطاہرہ کرتے ہوئے پچپن چھبیس، ساٹھ اننچاس، چھیترگیارہ، بارہ ساٹھ اور چوراسی پینتالیس سے میچ اپنے نام کیا۔ ماجد کی یہ ایونٹ میں دوسری کامیابی ہے۔ جبکہ پاکستان کے حنین عامر کو میزبان کیوئیسٹ چین کے لو نینگ نے چار صفر سے آوٹ کلاس کیا۔ حنین کوئی بھی فریم نہ جیت سکےَ ان کو ایک سوتین صفر، چھیاسی چھتیس، ننانوے سات اور پچھتر تینتالیس سے ناکامی ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.