17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:41
پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت، پاک بھارت مذاکرات آج ہونگے
آج نیوز - پاکستان اور بھارت کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی تجارت پر مذاکرات آج نئی دہلی میں ہورہے ہیں۔ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد جوائنٹ سیکریٹری وزارت پٹرولیم شاہد احمد کی قیادت میں دہلی پہنچ گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت کے لئے ممکنہ سپلائی روٹ کی تلاش پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاک بھارت حکام کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت پر تین روزہ مذاکرات میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے مرکز، ریگولیٹری فریم ورک اور براہ راست بینکاری نظام پر بات چیت کی جائے گی۔ مذاکرات میں پیٹرولیم مصنوعات کی باقاعدہ تجارت سے قبل مصنوعات کے معیار، لیٹر آف کریڈٹ اور براہ راست سپلائی کے معاملات پر بھی بات ہوگی۔ یہ مذاکرات بارہ جولائی کو ہونا تھے، جو تاخیر کے بعد آج ہو رہے ہیں۔