تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:47

نامور مزاحیہ اداکار البیلا کی آٹھویں برسی

آج نیوز - اسٹیج اور فلم کے نامور مزاحیہ اداکار اختر حسین عرف البیلا کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے۔ مزاحیہ اداکار اختر حسین عرف البیلا نے ستر کی دہائی میں پہلے اسٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی۔ باغ جناح میں ان کا پہلا اسٹیج ڈرامہ 'یہ بیچارے لوگ' خاصا مقبول ہوا۔ البیلا اپنی اداکاری اور مکالموں کی مخصوص طرز پر ادائیگی سے مزاح پیدا کرتے تھے۔ ان کی معروف فلموں میں باؤ جی، عشق نچاوے گلی گلی اور سویرا شامل ہیں۔ البیلا نے زیادہ تر کام اسٹیج ہی کے لئے کیا۔ اداکار امان اللہ کے ساتھ ان کی جوڑی نے سٹیج ڈراموں میں بہت مقبولیت حاصل کی۔ کردار چاہے کیسا ہی کیوں نہ ہوتا، وہ اسے خوبصورتی سے نبھاتے۔ ان کا ایک بیٹا ہنی البیلا بھی اسٹیج اداکار ہے۔ البیلا کے ہم عصر فنکار تھیٹر پر ان کے برجستہ فقروں کے معترف رہے ہیں، فن کی دنیا میں ان کے لازوال کردار انہیں ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.