17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:20
کراچی: اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ، غیرملکی ڈاکٹرز زخمی
آج نیوز - کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں موٹر سائیکل سواروں نے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس سے گاڑی میں سوار غیر ملکی ڈاکٹر زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹیم افغان مہاجرین کے کیمپ میں انسداد پولیو مہم کے دورے پر تھی اور وہ آج پولیس کی حفاظت کے بغیر ہی نکل گئی تھی کہ سہراب گوٹھ کے نزدیک موٹر سائیکل سواروں نے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے گاڑی میں سوار غیر ملکی ڈاکٹر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ موٹرسائیکل سوار دو حملہ آوروں نے کی۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی ا ضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔