تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:52

پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

آج نیوز - لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز لاہور کے جنوب مغرب میں پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جن میں اوکاڑہ، صفدر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بھلوال، شاہ پور، سراوالی اور دیگر شہربھی شامل ہیں جبکہ لاہور شہر کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ فیصل آباد میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.