17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:8
ٹی 20 ورلڈکپ اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
آج نیوز - پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئین شپ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ محمد حفیظ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ محمد حفیظ کو دسمبر دوہزار بارہ تک ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی پندرہ ماہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ عمران نذیر اور عبدالرزاق بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ عمران نذیر آسٹریلیا کے خلاف دوہزار دس کے بعد ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عمر گل، یاسر عرفات، شعیب ملک ، ناصر جمشید، شاہد آفریدی، اسد شفیق، عمر اکمل، سعید اجمل، رضا حسن، سہیل تنویر اور محمد سمیع شامل ہیں۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ستمبر، اکتوبرمیں سری لنکا میں ہوگا۔