تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:41

کراچی :فائرنگ ،ہلاکتیں چار ہوگئیں

آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد چارہوگئی۔ سہراب گوٹھ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونیسیف کا غیرملکی ڈاکٹر زخمی ہو گیا، واقعہ کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔قائد آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوا۔ واقعے کے بعد کچھ شر پسندوں نے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرکے کاروباربند کرادیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرزنے دکانیں بند کرانے والے دو افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ منگوپیرمیں ہیرڈریسر کی دکان پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ بلدیہ قائمخانی کالونی میں بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ ادھرسہراب گوٹھ میں پولیو مہم کا جائزہ لینے والے یونیسیف کے ڈاکٹرفوسٹن فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور افغان بستی میں سرچ آپریشن کے دوران تین افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ موٹرسائیکل سوار دو حملہ آوروں نے کی۔ پولیس کی ا ضافی نفری تعینات کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.